کراچی کے علاقے صدرکوآپریٹیو مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی،کولنگ کا عمل جاری ہے ، آتشزدگی سے300 دکانیں اورگوداموں میں رکھا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا،جلنے والے سامان کی مالیت10ارب روپے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا ، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ جاری ہے، جس میں مزید کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ چھٹی کاروز ہونے کے باعث بیشتر دکانیں بند تھی، بنددکانوں کےتالےتوڑکرانہیں بھی چیک کیاجارہاہے، 8فائر ٹینڈرکولنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
متاثرہ مارکیٹ کے سامنے عبداللہ ہارون روڈٹریفک کےلیےتاحال بند ہے ، جس کے باعث عبداللہ ہارون روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، مارکیٹ میں 350 کپڑے کی دکانیں ہیں، جس میں سے 35دکانوں کونقصان پہنچا۔
اقبال میمن نے کہا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات تھے یانہیں تحقیق کریں گے، یہی اطلاعات ہیں پہلےدھماکاہواپھرآگ لگی،تحقیقات میں تصدیق ہوگی۔
یاد رہے گذشتہ روزکراچی کےعلاقے صدرکی کوآپریٹومارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی ، جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔