کراچی میں ایک بار پھر دہشت گرد گروپ سرگرم ہوگئے ہیں۔ شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے کار پراندھادھند فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔پولیس کی مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ جاں بحق ہونےوالے شخص کی شناخت 35 سالہ وسیم ولد اعجازکے نام سے کر لی گئی ہے۔ فائرنگ مارگلہ گاڑی پر کی گئی ہے۔
مین شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت سڑک پر بے انتہا رش ہوتا ہے پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا گاڑی سید منیر شاہ نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔