لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے اورمحمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
امام الحق، بلال آصف اورکامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، محمد عباس اور محمد نواز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ان کے علاوہ نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم بنگلادیش میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلےگی، پہلا میچ 26 نومبر سے 30 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر سے 8 دسمبر تک کھیلا جائےگا۔