لندن: یوکے نوٹری پبلک نے جسٹس (ر) رانا شمیم کے رضاکارانہ طور پر دیے گئے بیان کی تصدیق کردی، چارلس گھتری نے کہاکہ راناشمیم نے حلف نامہ 10 نومبرکو ملاقات میں ریکارڈکرایا۔اس کےعلاوہ چارلس گھتری نے نواز شریف کے ہیلتھ ریکارڈ کی بھی تصدیق کی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ رانا شمیم حلف پربیان دیتے ہوئے تنہا تھے اور ان پرکسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔نوٹری پبلک نے پاناما جےآئی ٹی کی کارروائی کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کیلیےبھی کام کیاتھا اور چارلس گھتری نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق نیب کے لیے دستاویز کی بھی تصدیق کی تھی۔
واضح رہےکہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔