اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی ۔
متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں کے مشاورتی اجلاس میں خورشید شاہ،یوسف رضا گیلانی،مولانا اسعد، شاہد خاقان عباسی اورخواجہ آصف نے شرکت کی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے حکومتی فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، اپوزیشن کے مطابق حکومت مذاکرات کی دعوت دے کر خود ہی فیصلہ سے پیچھے ہٹ گئی ہے، مشاورتی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مختلف تجاویز پرغورکیا گیا۔