اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماا ور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے ، وزیر اعظم کو نکالنے والی عدالت جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتی ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثاقب نثار اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینا چاہتے ہیں، جس معاملے میں نواز شریف ، مریم کا ذکر نہیں انہیں کس قانون کے تحت سزا دی گئی ، ملک میں سرکس لگی ہے جن کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے نام سامنے آرہے ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک باین حلفی سامنے آیا جو گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس نے لکھا ، معاملات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ضمانت کے لیے بھی ملک کے سابق چیف جسٹس دخل اندازی کر رہے ہیں ۔ آج اعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے ۔