لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ وصولی کیس کے معاملے میں نواز شریف کی جائیداد کی 19 نومبرکو ہونے والی نیلامی روک دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریونیو جج نےنیلامی روکنے سے متعلق حکم امتناع جاری کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو نیلامی نہ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
وا ضع رہےنواز شریف کی لاہور کے موضع مانک میں 940 کنال 2 مرلہ سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔ وضع بدوکی ثانی میں 299 کنال سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔
نواز شریف کی موضع مال لاہور میں 103 اور موضع سلطان کے میں 312 کنال اراضی نیلام کی جائے گی۔ نوازشریف کی جائیداد ایک بنگلہ 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبرکو ہو گی، نواز شریف کی چھ جائیدادوں کو نیلام کرکے 8 ملین پاونڈ کا جرمانہ ریکور کیا جائے گا۔