کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کر دی گئی ، ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نئی تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی تنویر عالم اوڈھو کریں گے ،تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی غلام علی جمانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری شامل ہیں ۔تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلخانہ کی درخواست پرکیا گیا ہے ۔
مقتول ناظم جوکھیوکے اہلخانہ نے15 نومبرکو کیس کی تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے ملاقات کی تھی جس میں افضل جوکھیو نے پولیس پرگرفتارملزمان کو پروٹوکول دینے کا الزام عائد کیا تھا ۔
فضل جوکھیو نے کہا کہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ، پولیس گرفتار ملزمان کو پروٹوکول دے رہی ہے، میری فیملی کو جان کا خطرہ بھی ہے،تحفظ دیا جائے، ہمیں سیکیورٹی کے لیے 3 پولیس اہلکار دئیے گئے ہیں۔