اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سرپرائز ملنے کے سوال پر جواب دیا کہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں اترے تو ہرقسم کے حالات کے لیے تیار ہوتا ہے ۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں ۔ صحافیوں نے وزیراعظم سے سوالات کیے کہ وزیر اعظم صاحب اکثریت کے باوجود آپ پریشان لگ رہے ہیں،آپ ملاقاتیں کر رہے ہیں جس پر وزیر اعظم نے صحافیوں سے پوچھا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے ؟۔
صحافیوں نے سوال پوچھا کہ آپ پریشان لگ رہے ہیں آج کے مشترکہ اجلاس میں کوئی "سرپرائز” ملنے والا ہے ؟، وزیراعظم نے کہا کہ دیکھیں جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں اترتا ہے تو ہر چیز کیلیے تیار ہوتا ہے ، مخالف جوبھی کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کامیابی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ سپورٹس مین جب بھی میدان میں اترتا ہے تو وہ جیت کا جذبہ لے کر ہی قدم رکھتا ہے ۔