کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے۔فائل فوٹو
کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ۔ انتخابی اصلاحات کا بل پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،  صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اجلاس میں شریک ہیں، ایجنڈا شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور نو نو کے نعرے لگائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخاتی اصلاحات کا بل پارلیمانی مشیر بابر اعوان نے ایوان میں پیش کر دیا،احسن اقبال نے مشیرکی جانب سے بل  پیش کرنے پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ مشیر،وزیر کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس کی ابتدا میں اسپیکر اسد قیصر نے ایجنڈے میں شامل آئٹم نمبر ٹو پیش کرنے کا کہا جس پر پارلیمانی مشیر بابر اعوان کھڑےہوئے اور سپیکر کو بتایا کہ اپوزیشن اس پر بل پر بات کرنا چاہتی ہے لہذا اس کو موخر کر دیا جائے ۔

بابر اعوان کی استدعا پرا سپیکر اسد قیصر نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو موخرکر دیا تھا جسے اب دوبارہ پیش کر دیا گیا ہے۔