اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا جس میں کہا گا کہ آپ کے جانبدارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا، ہمارامطالبہ ہے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 12نومبر کوآپ کی طرف سے لکھے گئے خط تفصیلی جواب دیاتھا، آپ کے خط کے مندرجات سے متفق تھا،آپ کی طرف سے ہماری تجاویزکا کوئی جواب نہیں آیا ، آپ کی طرف سے خط کا جواب نہ آنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ۔
شہباز شریف کی جانب سے لکھا گیا کہ قومی اہمیت کے معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے پرزو ردیاتھا،حکومت کی طرف سے 16گھنٹے کے مختصر نوٹس پر جوائنٹ سیشن بلاگیا،روایت رہی ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں سے مشاور ت کی جاتی ہے،آپ کے جانبدارانہ رویے نے آپ پر ہمارا اعتماد ختم کردیا، مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔