وزیر اعظم کے مشیران رائے شماری کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ فائل فوٹو
وزیر اعظم کے مشیران رائے شماری کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس۔سینیٹر تاج حیدر نے گنتی پراعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک ووٹنگ کے بعد منظورکرلی گئی مگر سینیٹر تاج حیدر نے گنتی پراعتراض اٹھا دیا۔

اسپیکر اسد قیصرنے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک پرایوان کے ممبران کی گنتی کرائی ۔ ایوان میں تحریک کے حق میں 221 ارکان نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 203 افراد نے ووٹ دیا جس کےبعد اسپیکر نے انتخابی اصلاحت سے متعلق ترمیمی بل  2021 پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی ۔

تحریک منظور ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے اسپیکر سے کہا کہ ایوان میں وزیر اعظم کے 7 سے  8 مشیر شامل ہیں جن میں مشیر خزانہ شوکت ترین بھی شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کے مشیران ایوان کی کارروائی کا حصہ بن سکتے مگر رائے شماری کے عمل کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

مہربانی کرکے مشیران کو ایوان سے باہر بھیج کر رائے شماری دوبارہ کی جائے ۔ اسپیکر نے کہا کہ ان افراد کو نہ گنا جائے مگر ایوان سے باہر بھیجنےکی روایت نہیں ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا ۔