اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو
اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فائل فوٹو

اپوزیشن نے آئینی ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد:اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر ترامیم کو پاس کرانے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومتی بلزاورترامیم کی مخالفت زور و شور سے کی گئی جبکہ حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد ترامیم منظورکرا لیں۔

دوسری جانب اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا اوراس حوالے سے ایک کمیٹی بھی قائم کردی ہے، کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے عطا تارڑ اور پیپلزپارٹی کے ہی کامران مرتضی شامل ہوں گے۔