کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے۔فائل فوٹو
کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے۔فائل فوٹو

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی۔انتخابی اصلاحات بل 2021، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اورکلبھوشن یادیو سمیت مختلف بلز منظورکرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران حکومت اوراپوزیشن ارکان میں گرما گرمی رہی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، ممبران پارلیمنٹ میں گرما گرمی دیکھ کر سیکیورٹی عملہ پہنچ گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میں انتخابات اصلاحات ترمیمی بل کی ایوان سے شق وار منظوری کا سلسلہ جاری رہا۔بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم پیش کی، جس کے بعد انتخابی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت کا الیکشن ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا گیا ۔

پارلیمنٹ میں حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا بل اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل 2021 ، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل2021 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل بھی 2021مشترکہ اجلاس سے منظورکرایا گیا۔

وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہارکیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اورایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔