کراچی: کل جمعے کے روز چاند کو رواں صدی کا طویل ترین جزوی گرہن لگے گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
امریکی ادارے ناسا کے مطابق جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28منٹ تک جاری رہے گا اور شمالی، جنوبی امریکا، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک ریجن میں دیکھا جاسکے گا۔
19نومبر کو ہونے والا چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا جودنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق 19نومبر(جمعے)کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا،جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا،جزوی چاند گرین کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا۔ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصے شمال اور مغربی افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز صبح 11 بج کر2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پرلگے گا،چاند گرہن کا اختتام دوپہر3 بج کر47 منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر4 منٹ پرہوگا۔