ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 10 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 460 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر12 لاکھ  80 ہزار 822 افراد مہلک وائرس سےمتاثر ہو چکے ہیں ،اس وقت ملک بھر میں 22 ہزار 501 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ  29 ہزار 683 افراد مہلک وائرس سے جنگ جیت چکے ہیں ۔