دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2022ءکے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،نیوزی لینڈ نے شرکت سے معذرت کرلی۔
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا ،اس میں 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز ہوں گے۔گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اورمتحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت،آئرلینڈ ،جنوبی افریقا اوریوگنڈا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان، پاپوانیو گنی اورزمبابوے اورگروپ ڈی میں آسٹریلیا،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکااورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلیے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں, اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی۔