امریکی کانگریس پر حملہ۔ٹرمپ کے حامی کو ساڑھے 3سال قید
سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی 6 جنوری کو کانگریس پر حملے میں پیش پیش تھا۔
November 18, 2021 · بام دنیا
کارسرکار میں خلل ڈالنے کا جرم ثابت ہونے پرانہیں41 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث جیکب چانسلی کو ساڑھے 3 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی 6 جنوری کو کانگریس پر حملے میں پیش پیش تھا، کارسرکار میں خلل ڈالنے کا جرم ثابت ہونے پرانہیں41 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
یادرہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پران کے انتہا پسند حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔جیکب نے کانگریس پرحملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہارکیا تھا۔