بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

میں اورجین گڈ انف نے جڑواں بچوں جے اور جیا کو خوش آمدید کہا ہے،ٹوئٹ

               
November 18, 2021 · بام دنیا
بچوں کے نام جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف رکھا گیا ہے۔فائل فوٹو

بچوں کے نام جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف رکھا گیا ہے۔فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔

بالی ووڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے شوہرکے ہمراہ ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

پریتی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کوایک بہترین خبرکے بارے میں بتانا چاہتی ہوں۔ خبر یہ ہے کہ میں اورجین گڈ انف نے جڑواں بچوں جے اور جیا کو خوش آمدید کہا ہے۔ بچوں کے نام جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف رکھا گیا ہے۔

ادکارہ نے لکھا کہ  وہ اور اُن کے شوہر اپنے خاندان بچوں کی آمد پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں۔ انہوں نے  اس سفر میں ساتھ دینے  والے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضع رہے بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی اپنے ایک امریکی دوست سے2016 میں ہوئی تھی۔