اسلام آباد:وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کا بھرپور دفاع کیا ،پاکستان کلبھوشن کیس جیت چکا ہے،کلبھوشن سے متعلق قانون سازی پر بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے ہیں
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نےکہا کہ کلبھوشن کیس ملکی سیکیورٹی کا معاملہ ہے،بھارت نے کلبھوشن کی بریت کی استدعا کی تھی،قونصلر رسائی نہ ملنے پر بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا،عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کی بریت کی درخواست مسترد کی مگر قونصلر رسائی کی درخواست منظورکی،پاکستان بنانا ری پبلک نہیں،عالمی عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بل لائے مگر قانون سازی کے معاملے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی،کیسے پارلیمان ہیں جنہیں ملکی مفاد کا ہی پتہ نہیں ،اپوزیشن کو قومی سلامتی کا ادراک کیوں نہیں۔
فروغ نسیم نے کہا کہ نئی مردم شماری اب ہونے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور بلوچستان کا مطالبہ تھا کہ دوبارہ مردم شماری کرائی جائے، سال 1998 کے بعد 2008 میں مردم شماری کرانی چاہیے تھی، لہذا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی مردم شماری کرائیں گے۔
فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحا ت کابل چیلنج کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کے تمام اعتراضات بے بنیاد ہیں ، مشترکہ سیشن میں 34بل مفادعامہ میں پاس ہوئے ،جوکہتے ہیں قانون سازی چیلنج کرینگے وہ بے شک کریں لیکن مطالعہ ضرورکریں ، میں نے کہا آرٹیکل 55کا سب آرٹیکل ون پڑھ لیں جواب مل جائے گا ، بل کی مخالفت کرنے والوں نے شاید اسے پڑھا نہیں ۔