بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔
بھارت کے شہر رانچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے ،گلین فلیپز 34 جبکہ مارٹن گپٹل اور مچل 31،31 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارتی سر زمین پر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔
مارٹن گپٹل نے 111 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز میں 3 ہزار 248 رنز بنالیے ہیں جو کہ مینز ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میں کسی بھی بیٹر کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
بھارت نے 154 رنز کا ہدف با آسانی 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما نے 55 رنز بنائے ۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔