اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2 ہزار 514 رنز بنائے تھے
اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2 ہزار 514 رنز بنائے تھے

بابراعظم ٹی20میں سب سےزیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے  64 اننگز میں 2 ہزار 515 رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2 ہزار 514 رنز بنائے تھے۔

تیسرے نمبر پر محمد رضوان ہیں جنہوں نے 40 اننگز کھیل کر 1396 رنز اسکور کیے، جبکہ فخر زمان نے 55 اننگز کھیل کر 1221 رنز بنائے ہیں۔