ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ کان کنوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
فائرنگ کا واقعہ شاہرگ کے علاقے ژالاوان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار جائے واردات پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
تینوں مزدور امان اللہ تارن کی کوئلہ کان میں کام کررہے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے علاقے بھرکی ناکہ بندی کر کے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔