وزیراعظم حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل آزاد کابینہ تشکیل دیں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل آزاد کابینہ تشکیل دیں گے۔فائل فوٹو

سوڈان۔ فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان  معاہدہ طے پا گیا

خرطوم:سوڈان میں مقامی جماعت امہ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان  معاہدہ طے پا گیا، معزول وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کوعہدے پر بحال کردیا گیا۔

سربراہ امہ پارٹی فاداللّٰہ ناصرکے مطابق سوڈانی فوج معزول وزیراعظم عبداللّٰہ حمدوک کو دوبارہ عہدے پر بحال کرے گی اور وزیراعظم حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل آزاد کابینہ تشکیل دیں گے۔مفاہمتی معاہدے کے تحت تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سوڈان کی خودمختار کونسل، جو 2019 میں تشکیل دی گئی تھی، معاہدے کا اعلان کرنے سے پہلے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

واضح رہے کہ سوڈان میں گزشتہ ماہ فوج نے سویلین حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔