ممبئی:ریلوے ٹریک پر آن لائن گیم کھیلنے میں مصروف دو نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے جام پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ’ ماتھورا کاس گنج ‘ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے، دونوں نوجوانوں کے موبائل فونز ریکور کر لیے گئے ہیں، ایک مکمل طورپرٹوٹ چکا ہے جبکہ دوسرے موبائل پرآن لائن گیم چل رہی تھی ۔
ٹرین کی زد میں آ کر زندگی ہارنے والے لڑکوں کی شناخت 14 سالہ گورو مار اورکپل کمارکے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ہی دسویں جماعت کے طالبعلم تھے ۔
صبح سات بجے جائے حادثہ سے گزرنے والے لوگوں نے لڑکوں کی لاش کو ریلوے ٹریک پر پڑا ہوا دیکھ کرپولیس کو اطلاع کی ۔ کپل کے والد سنجے کمارکا کہناتھا کہ انہیں اس گیم سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں ۔