پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا باعث مسرت ہے۔فائل فوٹو
پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا باعث مسرت ہے۔فائل فوٹو

شادی کے سوال پر بابر اعظم کا پنجابی میں جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کیے جانے والے سوالات کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان باری باری اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کیے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

ان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں؟ بابراعظم نے بتایا کہ وہ گیرے نکولس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کتنے وزن والا بیٹ استعمال کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ میں جہاں کھیل رہا ہوتا ہوں اس کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ میرے پاس 7 بیٹ ہوتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ کم بیٹ رکھوں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟ جس پر بابراعظم مسکراتے ہوئے بتایا کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے پنجابی میں جواب دیا کہ ’اے تے مینو وی نہیں پتہ‘ ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فوکس کرکٹ پر ہے۔

بابراعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز کپتان و بیٹراے بی ڈیولیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔