ڈھاکہ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، دو ٹی 20 میچز جیت کر شاہین فیصلہ کن برتری حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان وائٹ واش کے لیے تیار، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگرزآج آمنے سامنے ہوں گے، تیسرا ٹی 20 میچ نیشنل شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوپہر1 بجے کھیلا جائے گا۔ مسلسل 2 فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال بلند ہے۔
بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میں 3 اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ فخر زمان 2 میچز میں 91 نرنز بنا کر سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔ حسن علی ، شاداب خان اور محمد وسیم تین تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔