کراچی کا موسم سرد رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13سے15ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں شمال مشرق سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اوران میں نمی کا موجودہ تناسب 27 فیصد ہے۔