ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد

دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت ۔

               
November 22, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔فائل فوٹو

اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔فائل فوٹو

کابل:افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔