پشاور میں گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 50 روپے تک اضافہ کر دیا گیا جسے سن کر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد لکڑی مہنگی ہوئی اوراب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بھی 40 سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ دکانداروں کے مطابق پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 240 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ملک کے بڑے شہروں میں کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامناہے ۔