اسلام ااباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد کاشف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے کاشف محمود کو نااہل کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کی بنا پر محمد کاشف کو نااہل قرار دیا تھا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف محمد کاشف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔