اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو
 اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ۔ شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلیے منظور

اسلام آبادُ:سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلیے منظورکرلی۔ عدالت نے اتفاق شوگر مل، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل اور حمزہ شوگر مل کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں اتفاق شوگر کو چنی گوٹھ سے واپس پاکپتن منتقل کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اتفاق شوگر مل دوبارہ ہائیکورٹ چلی گئی۔

عدالت نے حکومت پنجاب کو اتفاق شوگر مل کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ شوگر مل کو آپریشنلائزڈ کرنے کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی غلط تشریح کی گئی۔