اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر کمنٹ کرنے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف ایف آئی اے کوانکوائری کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے گئے آرڈرکے متن کے مطابق مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کریں گے۔
آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت پر تنقید کی تھی۔سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر پ الزام کی شِیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔