ملزم سرتاج کوگرفتار کرکےقبضے سے 1100 گرام آئس برآمد کرلی ہے
ملزم سرتاج کوگرفتار کرکےقبضے سے 1100 گرام آئس برآمد کرلی ہے

کراچی:محکمہ ایکسائزکی کارروائی,5کروڑروپےمالیت کی آئس برآمد

محکمہ ایکسائز کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر سے منشیات فروش ملزم سرتاج کوگرفتار کرکےقبضے سے 1100 گرام آئس برآمد کرلی ہے۔

اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی آئس کی مالیت مارکیٹ میں 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔واردات میں استعمال ہونے والی ہنڈا موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی جانب سے ایکسائز ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔