رضوان بنگش 2 مرتبہ پی ٹی آئی دبئی کے صدر رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو
 رضوان بنگش 2 مرتبہ پی ٹی آئی دبئی کے صدر رہ چکے ہیں۔فائل فوٹو

تحریک انصاف نے پشاورکی میئر شپ کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میئر شپ کے لیے امیدوارکا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کردیا اورپشاور سٹی کی مئیر شپ کے لیے رضوان بنگش کو نامزد کیا گیا ہے۔

سابق سیکریٹری اطلاعات نجی اللہ خٹک نے کہا کہ رضوان بنگش 2 مرتبہ پی ٹی آئی دبئی کے صدر رہ چکے ہیں اور میئر شپ کے لیے پارٹی نے بہترین منتظم اور بزنس مین کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان بنگش شہری اور ترقیاتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔