کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اوراب تک قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 چیک پوسٹوں کو کم کرکے صرف 3 کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ، ژوب، کچلاک سمیت تین مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اورعوام کو سہولیات میسر آئیں گی، کوئٹہ و دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی۔