عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو
عارضی جائزے میں کوئی معذور نظرنہیں آئی۔فائل فوٹو

نور مقدم قتل کیس ۔ مرکزی ملزم کی ڈرامے بازی

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر آج پھر ڈرامے بازی کی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی سی ٹی وی ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت دیگر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مدعی کے وکیل سے متعلق استفسارکیا کہ مدعی کے وکیل کدھر ہیں ؟

مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے وکیل نے وکالت نامے پر دستخط کروانے کی کوشش کی تو ملزم ظاہر جعفر نے کہا کہ وکالت نامہ پر دستخط نہیں کروں گا پہلے وکیل سے الگ ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

استغاثہ کے گواہ کمپیوٹر آپریٹر کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہو گئی۔ دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے بار بار بولنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو واپس لے جانے کا حکم دے دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔