گاڑی کھائی میں جا گری ۔6 افراد جاں بحق ہو گئے

گلگت بلتستان: چلاشی میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے  ۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اورایک بچہ شامل ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی گلگت بلتستان سے آرہی تھی، اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہی ہے۔