پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو
پولیس حکام کے مطابق بچے کے سر میں ایک گولی لگی جوکہ آرپار ہوگئی۔فائل فوٹو

گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے4 افرادجاں بحق

شیخوپورہ میں گاڑی پرفائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔

بدھ کی دوپہر شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالا کے نواحی گاؤں مرل پارمیں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کردئے گئے۔ قتل ہونے والوں میں میاں،بیوی اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والا خاندان لاہورکے علاقے باٹا پورکا رہائشی تھا۔ قتل ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں زینب بی بی،شاہ نوازاوران کی 2 کمسن بچیاں شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ڈی پی او احسن سیف اللہ نے فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔