بھوبنیشور:جونئیرہاکی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کامزا چھکنا کرنا پڑگیا۔
جرمنی نے پاکستان جونئیرز کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا جبکہ بیلجیئم نے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ ایک سے کامیابی حاصل کی ۔
بھارت میں کھیلے جانے والے جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا ٹکرائو جرمنی کے ساتھ ہوا ، پہلے ہی کوارٹر میں جرمن ٹیم نے دو گول داغ دیئے ، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبداالحنان نے خسارہ کم کیا لیکن حریف ٹیم نے مزید دوگول کرکے اسکور چار ایک کر دیا ۔
تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ بنا، آخری کوارٹر میں حماد الدین نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کیا لیکن میچ ختم ہونے سے 6 منٹ قبل جرمنی نے ایک اورگول کر کے میچ پانچ دو سے جیت لیا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے جنوبی افریقا کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ۔