سڑکیں ہوں تو کترینہ کے گالوں جیسی ۔بھارتی وزیر کی خواہش

بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ویڈیو وائرل

               
November 24, 2021 · بام دنیا
سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہمواراور ملائم بننی چاہئیں۔فائل فوٹو

سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہمواراور ملائم بننی چاہئیں۔فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرزیرگردش ہے جس میں انہوں نے اچھی سڑکیں بنانے کیلیے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال دی۔

 ویڈیوبھارتی میڈیا کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جس میں راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے ہیں جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔

لوگوں کے اس مطالبے پر بھارتی وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہمواراور ملائم بننی چاہئیں۔بھارتی وزیر کے اس جملے نے وہاں موجود لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔