پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا باعث مسرت ہے۔فائل فوٹو
پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا باعث مسرت ہے۔فائل فوٹو

چٹاگانگ ٹیسٹ:پاکستان نے12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

چٹاگانگ:پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل چٹا گانگ میں کھیل جائے گا جس کیلیے قومی ٹیم نے تیاریاں کر رکھی ہیں اور آج ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیاہے ۔قومی ٹیم کے بارہ رکنی اسکواڈ میں امام الحق ، نعمان علی ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ،بابراعظم، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حسن علی شامل ہیں ۔

بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیسٹ میچوں کی تیاریاں کیلیے زیادہ وقت نہیں ملا ہے ، انفرادی سے زیادہ ٹیم ورک کامیابیوں کی وجہ بنا ہے ، بنگلہ دیش کی ہوم کنڈیشنز کو سمجھنا ہو ضروری ہو گا اور میزبان ٹیم کمزور نہیں ہے ، ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہو گا ۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔