پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔فائل فوٹو
پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں پٹرول پمپس بند ۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں

کراچی:پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، ، تاہم ملک بھر میں بیشترپمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

امت نیوزکے مطابق ہڑتال کے باعث پمپس بند ہیں،شیل،پی ایس اواورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اپنے  پمپ اور نجی سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں، جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کردیے ہیں۔

سیکریٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رہیں گے ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے ہیں، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔