اسلام آباد:من پسند صحافتی اداروں کو نوازنے کے اسکینڈل میں وزارت اطلاعات و نشریات نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میڈیا کو اشتہارات ، من پسند صحافیوں کو نوازنے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی اور میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقاتی رپورٹ دے گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز پر بطور سرپرست میڈیا سیل حکومت کے 9 ارب رو پے سے زائد رقم خرچ کرنے کا الزام ہے۔