پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عوام کو آٹا چینی اوراب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کرنا ظلم کی انتہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اوراب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں، ظلم کی انتہا ہے۔ خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟۔
لاھور، اسلام آباد، گجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اسکو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔ pic.twitter.com/PKdUu9w6Bp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے کبھی نہیں دیکھا۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے۔ دعا ہے انہی قطاروں میں عمران خان، اس کو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔