نئی دہلی:بھارت اوربنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلہ دیش، بھارت اورمیانمارکے سرحدی علاقوں میں6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کیے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔