ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنزکو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقررکردیا گیا، نازیبا میسیجز اسکینڈل سامنے آنے پرکپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنےکو اعزاز قرار دیاہے، پیٹ کمنز کا کہناہےکہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیاہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔
اسٹیو اسمتھ اوران جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمے داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔