پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
پاکستان میں بوسٹر ڈوزکا آغازگزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگوا سکیں گے۔سیکریٹری صحت سندھ 

کراچی:سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے۔

نجی تی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کورونا کی نئی لہر سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلہ کرلئے ہیں،اوراب تمام ویکسینیٹڈ افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین بھی لگوائیں گے، تاہم بوسٹرڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقارعلی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ویکسینیشن کرنے والے تمام افراد بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فیصلہ حتمی طور پر کرلیا گیا ہے اور  آئندہ دو سے تین دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا، فیصلہ کورونا کی نئی لہر سے حفاظتی تدابیر کے طور پر لیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوئی سی بھی ویکسینیشن کے دو ڈوز مکمل ہونے کے بعد شہری بطور بوسٹر فائزر ویکسین لگواسکیں گے، فائزر ویکسین کو بطور بوسٹر پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اس وقت بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں دستیاب ہے، کوشش ہے کہ بوسٹر ڈوزکا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے، بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔