بھارتی شہری اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے کراس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہرلکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کورکواس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لیے لاہور لے کر آیا، اوراس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروادی۔
بھارت سے گزشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے، ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کوراوران کے شوہراشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں،اوران کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا تھا، جو راجن پورکا رہائشی ہے اوران دونوں کی طرح گونگا اور بہرا ہے۔