سینئر صحافی ضیاء الدین 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
وہ تقریباً 60 برس تک صحافت سے وابسطہ رہے، اس دوران وہ متعدد انگریزی اخبارات سے منسلک بھی رہے۔
November 29, 2021 · قومی
سینئر صحافی ضیاء الدین اسلام آباد میں مقیم تھے۔فائل فوٹو
اسلام آباد:شعبۂ صحافت سے تعلق رکھنے والے سابق ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیاء الدین 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سینئر صحافی ضیاء الدین اسلام آباد میں مقیم تھے اور مختصرعلالت کے بعد رہائشگاہ پر ہی ان کا انتقال ہوا۔
وہ تقریباً 60 برس تک صحافت سے وابسطہ رہے، اس دوران وہ متعدد انگریزی اخبارات سے منسلک بھی رہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ پیر29 نومبر کو بعد نماز عصر اسلام آباد کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔